یوکرین میں6.5 ملین ٹن اجناس کی برداشت مکمل

یوکرین میں6.5 ملین ٹن اجناس کی برداشت مکمل

کیف (اے پی پی) یوکرین میں اجناس کی 2017 ء کی فصل کی برداشت جاری ہے اور اب تک 6.5 ملین ٹن اجناس حاصل کی جاچکی ہے۔پیداوار کی اوسط شرح 3.18 ٹن فی ہیکٹر رہی ہے۔وزارت ذراعت کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اجناس کی نئی فصل کی برداشت جاری ہے جس دوران ہفتے کے اختتام تک 6.5 ملین ٹن اجناس حاصل کی جاچکی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کاشتکاروں کی جانب سے 2 ملین ہیکٹر رقبے سے اجناس کی برداشت مکمل کی جاچکی ہے۔سیزن کے دوران 14.3 ملین ہیکٹر رقبے پر اجناس کی کاشت کی گئی۔

اس میں 6.28 ملین ہیکٹر رقبے پر گندم، 4.47 ملین ہیکٹر رقبے پر مکئی، 2.47 ملین ہیکٹر رقبے پر جوار اور قریبا 1 ملین ہیکٹر رقبے پر سیریل اور دیگر اجناس کاشت کی گئیں۔حکومتی اور کاشتکاروں کی سطح پر اب تک 3.1 ملین ٹن گندم، 2.96 ملین ٹن جوار، 4,77000 ٹن مٹر اور 445000 ٹن تل برداشت کیے جاچکے ہیں۔ماہرین کی پیش گوئی کے مطابق رواں سیزن میں 59-62 ملین ٹن اجناس کی پیداوار متوقع ہے۔اس میں 23-25 ملین ٹن گندم کی پیداوار کا امکان ہے۔

مزید : کامرس