پنجاب پراونشل کاآپریٹو بینک کا یکم اکتوبر سے زرعی قرضوں کی فراہمی کااعلان

پنجاب پراونشل کاآپریٹو بینک کا یکم اکتوبر سے زرعی قرضوں کی فراہمی کااعلان

فیصل آباد(بیورورپورٹ)پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے فصلات ربیع کیلئے یکم اکتوبر سے زرعی قرضوں کی فراہمی کااعلان کیا ہے اور کہاہے کہ اس ضمن میں ابتدائی طور پر اڑھائی ارب روپے کاہدف بھی مقررکیاگیاہے۔

پراونشل کوآپریٹوبینک کے ذرائع نے بتایاکہ بینک کی جانب سے کاشتکاروں کو فصلات خریف کیلئے آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی کا عمل مکمل کرلیاگیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگرچہ بینک کی جانب سے اڑھائی ارب روپے کے قرضوں کا ہدف مقرر کیاگیا تھا تاہم موسمی حالات اور بعض دیگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر رواں سال فصلات خریف کیلئے پنجاب بھر کی 10ہزار کے قریب کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے 52ہزار کے قریب کاشتکاران و سوسائٹی ممبران کو ایک ارب 82کروڑ روپے کے قریب قرضے جاری کئے گئے۔ انہوں نے بتایاکہ بینک کی جانب سے کاشتکاروں کو پیداواری قرضہ جات کے علاوہ متعدد سکیموں کے ذریعے بھی قرضوں کا اجراء کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بقایاجات بروقت ادا کردیں تاکہ انہیں بھرپور انداز میں فصلات ربیع کیلئے قرضوں کااجراء یقینی بنایاجاسکے۔

مزید : کامرس