ہنڈا سوک کار کے نئے ماڈل کی ایک سال میں 20400گاڑیاں فروخت

ہنڈا سوک کار کے نئے ماڈل کی ایک سال میں 20400گاڑیاں فروخت

لاہور (پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈکے مطابق ہنڈا سوِک نے 21جولائی 2016ء کے روز اپنی لانچ سے لے کر پہلا سال مکمل ہونے تک فروخت کا بلند ترین ریکارڈ قائم کردیا۔ جولائی 2016سے جولائی 2017تک ایک سال کے عرصہ میں اس کے 20,400 یونٹس فروخت ہوئے (جوکہ پچھلے سال اتنے ہی عرصہ کے دوران ہونے والی فروخت کے مقابلے میں 434%زیادہ ہے) اس طرح کمپنی کو ایک اور اہم سنگ میل حاصل ہوگیا۔ہنڈا کے نئے ماڈلز نے اپنے ماڈرن ڈیزائن اور جدید ترین فیچرز کی بدولت پاکستانی صارفین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ ہنڈا نے اپنی مصنوعات کے ذریعے صارفین کو ’’جوائے آف پرچیزنگ‘‘ سے روشناس کرایا اور فلیگ شپ سوِک ماڈل کے ساتھ اپنی اس روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔نئی ہنڈا سوک نے اپنے ماڈرن ڈیزائن اور جدید فیچرز کے ساتھ بلند ترین معیار قائم کیا ہے۔ ڈیزائن انتہائی دیدہ زیب اور سٹائلش ہے۔ نئی سوک اپنی بیرونی بناوٹ کے لحاظ سے گزشتہ جنریشنز کے مقابلے میں بہت بڑی اور کشادہ ہے۔ اس کے علاوہ نئے ماڈل میں کئی ایڈوانس فیچرز پیش کئے گئے ہیں جیسے پُش سٹارٹ، کونٹی نیوئسلی ویری ایبل ٹرانسمیشن (CVT)، الیکٹرک پارکنگ بریک (EPB)، آٹو بریک ہولڈ (ABH)، ایس آر ایس ایئربیگز، وہیکل سٹیبیلٹی اسسٹ (VSA)، ہل سٹارٹ اسسٹ (HSA)، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، ایمرجنسی سٹاپ سگنل (ESS)، اموبلائزر اور نیوی گیشن سسٹم وغیرہ، جنہیں کسٹمرز اپنے لئے فخر کا باعث سمجھتے ہیں۔

ہنڈا نے مینوفیکچرنگ کا ہمیشہ سے خاص خیال رکھا ہے۔ کمپنی کے پاس جدید ترین پروڈکشن فسیلیٹی موجود ہے اور اس کی بنائی ہوئی ہر کار معیار کی علامت ہے۔کمپنی اور اس کے کارکن اپنے کسٹمرز کیلئے بہترین کاریں تیار کرنے میں بے حد خوشی محسوس کرتے ہیں اور سب نے پاکستان میں نئی سوک تیار کرنے میں انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جس نے دیگر عوامل کے ساتھ سوک کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈکمپنی کے تمام فنکشنز بشمول، سیلز، آفٹر سیل اور مینوفیکچرنگ کو بہتر بنانے کا عزم کئے ہوئے ہے، تاکہ کمپنی ’’جوائے آف پرچیزنگ‘‘، ’’جوائے آف مینوفیکچرنگ‘‘، اور ’’جوائے آف سیلنگ‘‘ کی روایات کو ہمیشہ برقرار رکھ سکے۔کمپنی اپنے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول کسٹمرز، حکومت پاکستان، ہنڈا ڈیلرز اور وینڈرز کی معاونت کیلئے شکر گزار ہے۔ نئے سنگ میل کے حصول کا خواب سچ کرنے میں ان سب کی معاونت نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ہنڈا سوک

مزید : کامرس