ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں4.10 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں4.10 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)گذشتہ مالی سال2016-17 کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں4.10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستانکے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی2016 تا مئی 2017 کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات کا حجم 2.073 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال2015-16 کے اس عرصہ کے دوران تیار ملبوسات کی قومی برآمدات کا حجم 1.992 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں81.760 ملین ڈالر یعنی 4.10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

مزید :

کامرس -