58کروڑ کی سمری مسترد ، لاہور کار پارکنگ کمپنی کا وجود خطرے میں پڑ گیا

58کروڑ کی سمری مسترد ، لاہور کار پارکنگ کمپنی کا وجود خطرے میں پڑ گیا

لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے لاہور پارکنگ کمپنی کو 58 کروڑروپے کے فنڈ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے اور سمری واپس کر دی ہے۔کمپنی نے معاملات چلانے کے لیے پی اینڈ ڈی کو سمری بھجوائی تھی کہ انہیں58کروڑروپے جاری کیے جائیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پی اینڈ ڈی نے کمپنی کی سمری مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے 2017.18 کے بجٹ میں کمپنی کے لیے فنڈ مختص نہیں کیے لہذا انہیں سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے یہ فنڈز جاری نہیں کیے جا سکتے۔کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ملنے سے کمپنی کا وجود خطرے میں پڑ گیا ہے اس فنڈ سے پارکنگ کمپنی نے مختلف پارکنگ پلازوں کی ڈیزائنگ کروانا تھی ۔اس حوالے سے پی اینڈ ڈی موقف اختیار کیا ہے کہ اگر انہیں 2017 -کے لئے فنڈز درکار تھے اور انہوں نے اس مالی سال کیلئے پی سی ون تیار کر رکھا تھا تو پنجاب کے بجٹ میں یہ گرانٹ شامل کرانا چاہیے تھی جس میں و ہ ناکام رہے لہٰذا ن کا سپلمنٹری گرانٹ کی صورت 58کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کرنا قانونی تقاضے پورے نہیں کرتا اس لئے سمری مسترد کر دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1