قائد اعظم ؒ کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہو کر بہتر ین خدمت کی جا سکتی ہے،رائے ممتاز

قائد اعظم ؒ کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہو کر بہتر ین خدمت کی جا سکتی ہے،رائے ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر نے کہاہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم بہتر انداز میں وطن عزیز کی خدمت کر سکتے ہیں۔ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے محنت کرنا ہو گی ۔ PIPSاراکین اسمبلی اور سٹاف کی ٹریننگ اور ورکشاپس کے ذریعے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی معاونت کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسسز) ( PIPSکے زیراہتمام اسمبلی سٹاف کی پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رائے ممتا زحسین بابر ورکشاپ کے آخری سیشن کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ا س موقع پر ا نہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ اسمبلی سٹاف نے ہمیشہ خوش دلی اور محنت سے کام کر کے بہترین سروسز فراہم کی ہیں۔ یہ بات لائق تحسین ہے کہ PIPSاراکین اسمبلی اور سٹاف کی ٹریننگ اور ورکشاپس کے ذریعے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی معاونت کر رہی ہے۔ ٹر یننگ سے کارکردگی میں یقینی طور پر بہتری آتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ PIPS اراکین اسمبلی اور سٹاف کی ٹریننگز کرنے میں اپنا موثر کردارادا کر تی رہے گی۔اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری انتظامیہ معین الدین چشتی، ڈپٹی سیکرٹری قانون سازی خالد محمود ، اسسٹنٹ سیکرٹری میاں نعیم اختراور دیگر افسران بھی موجو د تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1