واسا ، مشینری اور گاڑیوں کی مرمت میں فراڈ ، ایم ڈی نے ریکارڈ طلب کر لیا

واسا ، مشینری اور گاڑیوں کی مرمت میں فراڈ ، ایم ڈی نے ریکارڈ طلب کر لیا

لا ہو ر(جاوید اقبال) ایم ڈی واسا زاہد عزیز نے واساکا مالی خسارہ کم کر کے ادارہ کو منافع بخش بنانے کا ا صولی فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت اخراجات کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی جس کا آغاز ناکارہ اور زائد المعیاد گاڑیوں اور بے کار مشینری کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی نے تمام ڈی ایم ڈیز اور ڈائریکڑز سے تفصیلات طلب کر لی ہیں افسر وں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی سب ڈویژن کی سطح پر ایسی گاڑیاں اور مشینری جوسالہا سال سے خراب پڑ ی ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی نے یہ یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں جس جس خراب مشینری اور گاڑی پر کتنا کتنا بجٹ کب کب خرچ ہوا اور وہ پھر بھی ٹھیک نہ ہوا اس کی بھی تفصیل دی جائے۔ اس حوالے سے ایم ڈی نے نمائندہ پاکستان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ طریقہ ہے جس سے واسا مالی خساروں سے باہر آ سکتا ہے ماضی میں اینٹوں پر کھڑی گاڑیوں کے نام پر بھی کروڑوں کا ڈیزل حاصل کیا گیا،ناکارہ مشینری اور موٹروں کی مرمت کے نام پر بھی قومی خزانے کا ضیاع کیا گیا، اب ایسا نہیں چلے گا ایسے دھندے بند کر دئیے گئے ہیں بہت جلد مثبت اقدامات کے ذریعے واسا لاہور کو صوبے کا ایک منافع بخش اور حقیقی صارف ادارہ بنا دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1