ٹیوب ویلوں پر بجلی بچانے کے لئے خصوصی ڈیوائس لگائی جائے گی

ٹیوب ویلوں پر بجلی بچانے کے لئے خصوصی ڈیوائس لگائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)واسا نے شہر کے ٹیوب ویلوں پر بجلی بچانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ واسا ایکوونچر کمپنی کے ساتھ پائلٹ پراجیکٹ میں ٹیوب ویلوں پر انرجی سیونگز ڈیوائس لگائے گی۔ واسا کو ایکوونچر کمپنی کی جانب سے پیشکش موصول ہوگئی ہے۔ انرجی سیونگز ڈیوائس الیکٹرک پینل کے ساتھ لگائی جائے گی۔ ایکوونچر نے تخمینہ لاگت پر مشتمل اوپن بڈ کی پیشکش کردی۔ ایک ٹیوب ویل پر 5 لاکھ 60 ہزار روپے میں ڈیوائس نصب ہوگی۔ واسا ابتدائی طور پر شاہ جمال یا شادمان کے ٹیوب ویل پر پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ڈیوائس نصب کرے گا۔ ایکووینچر کی جانب سے 20 سے 25 فیصد بجلی کی بچت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ بجلی کی بچت کا دعویٰ درست ہونے پر شہر کے تمام ٹیوب ویلوں پر ڈیوائس لگائی جائے گی۔حکام کے مطابق واسا کو پنجاب حکومت سے بجلی کے بلوں کی مد میں گرانٹ ملتی ہے، بجلی بچانے کے منصوبے سے واسا کو بھی مالی مسائل میں کمی لانے میں مدد ملے گی