پرائس مجسٹریٹوں نے مزید49گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا

پرائس مجسٹریٹوں نے مزید49گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 822مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر 25دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 28,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،47افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر49افراد کو گرفتار کروایا گیا۔30 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1