تبسم وہرہ تحریک انصافسنٹرل ریجن کی نائب صدر مقرر

تبسم وہرہ تحریک انصافسنٹرل ریجن کی نائب صدر مقرر

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما تبسم وھرہ کو سنٹرل ریجن کے صدر عبدالعلیم خان نے سنٹرل ریجن کی نائب صدر مقر ر کر کے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ میں امید کر تا ہوں کہ تبسم وھرہ پارٹی کو فعال بنا نے میں اہم کردا ر ادا کریں گی اور پوری جانفشانی ، فرض شناسی سے اپنی ذمہ داریوں کونبھائیں گی، پارٹی خواتین رہنماؤں نے نئی ذمہ داری ملنے پر تبسم وھرہ کو مبارک باد پیش کی۔دریں اثناء پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے تبسم وہرہ نے کہا کہ میں اپنی پارٹی قیادت کی شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا ہے میں خصوصی طور پر صدر پنجاب عبدالعلیم خان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے اس اہم ذمے داری پر کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے میں انہیں یقین دلانا چاہتی ہوں کہ ان کے اس اعتماد پر پورا اتروں گی اور پارٹی کو مضبوط و فعال بنانے کے لئے دن رات ایک کردوں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1