جانوروں کی چربی سے ادویات کی تیاری کے خلافتحریک التواء جمع

جانوروں کی چربی سے ادویات کی تیاری کے خلافتحریک التواء جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق ملک میں انتہائی زہریلے اور خطرناک جانوروں کی چربی اور دیگر اعضا سے قوت بخش، جوڑوں کے درد، بخار اور پٹھوں کی درد کو دور کرنے کے لئے ادویات تیار ہونے لگیں ایسی ادویات مارکیٹ میں انتہائی مہنگے داموں فروکٹ کی جاتی ہیں جبکہ ایسی ادویات کی تیاری میں جانوروں کی غیر قانونی پکڑ دھکڑ کی جاتی ہے جس میں محکمہ وائلڈ کے بعض ملازمین کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1