حکومت عوام کو صحتمند خوراک کی فراہمی میں ناکام نظر آرہی ہے،واحد کاشمیری

حکومت عوام کو صحتمند خوراک کی فراہمی میں ناکام نظر آرہی ہے،واحد کاشمیری

لاہور(پ ر)پنجاب حکومت عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اس لئے بنایا گیاتھا کہ پنجاب میں ملاوٹ شدہ خورو نوش،پانی ملا بڑا گوشت ، غیر معیاری آٹا ،کیمیکل سے تیار کردہ دودھ کی لاہور میں سر عام فروخت پر قابو پایا جا سکے۔یہ بات ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے اپنے ممبران سے خصوصی ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہا کہ کالا دھندہ کرنے والے مافیا کیخلاف ایک روز قانونی کارروائی ہوتی ہے دوسرے دن ان کو ضمانت پر رہا کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کئی بار ڈائریکٹر جنرل پنجاب نورالامین مینگل سے اپیل کی ہے کہ اپنے عملے کو بڑھایا جائے اور بچوں ،بوڑھوں اور بیمار افراد کو کیمیکل ملے دودھ سے بچایا جائے ہمیں پورا یقین ہے کہ ڈی جی پنجاب ہماری اس اپیل پر ضرور کارروائی کریں گے اور انسانیت کے ساتھ کھیلنے والوں کو سخت سے سخت سزا دیں گے۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 1