سیاسی تماشا لگانے والوں کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں،پرویز ملک

سیاسی تماشا لگانے والوں کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ور کن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سیاسی تماشا لگانے والوں کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، مخلص اور خدمت خلق سے سرشار قیادت پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے،منفی سیاست کے علمبرداروں کو 2013 کے عام انتخابات کے بعد ہر موقع پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور شکست خوردہ عناصر کی بیمار ذہنیت قوم کے سامنے عیاں ہوچکی ہے،عوام افراتفری اور انتشار نہیں بلکہ ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں،منفی حربوں کے ذریعے ان کا حصول اقتدار کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنا ہمارا جرم ہے تو اس کے لئے ہر سزا بھگتنے کو تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پارٹی دفتر میں عہدیداروں اورت کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،رانا احسن شرافت،راشد علی بھٹی،سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں درخواست گزاروں نے کرپشن، منی لانڈرنگ اور اثاثے چھپانے کے الزامات لگائے تاہم کیس وہیں کھڑا ہے اور سپریم کورٹ توثیق کرچکی ہے کہ سماعت کردہ مقدمہ کرپشن کا ہے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے پانامہ کیس کو سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی۔وہ شخص جسے یقین ہے کہ اس نے پاکستان کے اندر ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی وہ اپنے آپ کو پاکستان کے آئین و قانون کے سامنے پیش کرسکتا ہے، وزیراعظم 50 سال پرانا حساب دے رہے ہیں، عمران خان صرف اپنی ایک نسل کا حساب دیدیں۔ عمران کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جنہیں ذوالفقار علی بھٹو نے کرپشن کی بنیاد پر نکالا، عمران خان چوری کے پیسے سے لندن پڑھنے گئے تھے۔