منتخب حکومت کے خلافسازشیں کرنے والے ترقی کے دشمن ہیں،راشد کرامت بٹ

منتخب حکومت کے خلافسازشیں کرنے والے ترقی کے دشمن ہیں،راشد کرامت بٹ

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگی رہنما و چیئرمین یونین کونسل 81راشد کرامت بٹ نے کہا ہے کہ جس جماعت نے ملک میں یکساں ترقیاتی کام کروائے ہیں ملک میں ایک بہترین بلدیاتی نظام متعارف کروایا ہے منتخب چیئرمینوں کو عوامی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹریج جیسے منصوبے شروع کئے میٹرو بسیں بنائیں اور عوامی مفاد میں ایسی سکیمیں متعارف کروائیں کہ جن سے براہ راست عوام کو فوائد مل رہے ہیں ایسی بہترین عوامی منتخب حکومت کے خلاف سازشیں کرکے ترقی کے سفر کو روکنے والے در حقیقت پاکستان کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں اور ایسے عناصر یہ نہیں چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے اور دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آگے بڑھے ایسے عناصر کو اپنی باری کا انتظار کرنا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1