قائد ین کے ایک اشارے پر سڑکوں پر نکل آئیں گے،زاہدہ اظہر

قائد ین کے ایک اشارے پر سڑکوں پر نکل آئیں گے،زاہدہ اظہر

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رہنما و ڈسٹرکٹ ممبر زاہدہ اظہر نے کہا ہے کہ خواتین نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کا کنونشن منعقد کرکے اپنے قائدین کے سیاسی مخالفین کو بتا دیا ہے کہ ہم پارٹی کی خواتین ہر حال میں اپنے قائدین کے ساتھ کھڑی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اداروں کے پیچھے چھپ کر ہماری حکومت کو ڈی ریل کرکے خود وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ جان لیں کہ ہمارے قائدین کو پاکستان کی دوتہائی سے بھی زیادہ اکثریت نے اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ہے اور عوام کی یہ طاقت ہمارے قائدین کے ایک اشارے کی منتظر ہے جو ان کی ایک کال پر ملک بھر میں نکل آئے گی جس کے بعد ہمارے سیاسی مخالفین کا گھروں سے نکلنا بھی مشکل ہو جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1