عمران خان نے قوم کو محترم اور مجرم کا فرق بتا دیا،عبدالعلیم خان

عمران خان نے قوم کو محترم اور مجرم کا فرق بتا دیا،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی انتھک جہدوجہد نے قوم کو محترم اور مجرم کا فرق بتادیاہے اور پی ٹی آئی کی اس تحریک نے کرپٹ حکمرانوں کے چہروں سے کرپشن کے نقاب اتار پھینکے ہیں اور وکیلوں اور دلیلوں کی لائن لگانے کے باوجود نواز خاندان کی کرپشن کا پردہ مکمل طور پر چاک ہوچکاہے ،انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے والے عوام کی نظروں میں گر چکے ہیں جنہوں نے اپنا لوٹا ہوا مال بچانے کیلئے ہر جتن کیا لیکن اب بھی سپریم کورٹ میں ہونے والی حتمی سماعت کے دوران 5دنوں میں ہر روز ایک نیا جھوٹ سامنے آیا عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہر دور اقتدار میں قومی اداروں کی فروخت،منصوبوں میں کمیشن خوری کرکے بیرون ملک بے نامی جائیدادیں بنانے والے نوازخاندان نے ہمیشہ شرافت کا لبادہ اوڑھ کر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا، اداروں سے محاذ آرائی کرتے ہوئے اپنی مظلومیت کا ڈھنڈورا پیٹ کرعوام کی نظروں میں دھول جھونکی

مزید : میٹروپولیٹن 1