وزیر اعظم اور درباریوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں،صمصام علی بخاری

وزیر اعظم اور درباریوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں،صمصام علی بخاری

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت ختم ہو چکی ہے ، وزیراعظم اور ان کے درباریوں کی نیندیں حرام چکی ہیں، (ن) لیگ کے رہنماؤں کی کرتوتیں جلد عوام کے سامنے آنے والی ہیں ، پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد ملک میں تبدیلی کا عمل شروع ہوگا ان خیالات کا اظہار سید صمصام علی بخاری نے اپنے حلقے میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور ان کی فیملی اپنے ہی غلط بیانوں اور اعلیٰ عدلیہ کے اندر غلط ڈاکومنٹ پیش کرنے کی وجہ سے بُری طرح پھنس چکی ہے ، شریف فیملی ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے کئی جھوٹوں میں پکڑی جا چکی ہے ، (ن) لیگ کی تاریخ بتاتی ہے کہ انہوں نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیااور اپنی تجوریاں اور بنک بیلنس میں اضافہ ان کا طرۂ امتیازرہا ہے ، اپنے چارسالہ حکومت میں (ن) لیگ کی تجربہ کار ٹیم نے قرضوں کا بوجھ دگنا کردیا ہے ، کشکول توڑنے والوں نے اپنی عیاشیوں اور کمیشن کی خاطر ریکارڈ قرضے لئے ہیں ، سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ وزیراعظم کے ساتھ ساتھ ان کے حواریوں اور درباریوں کے بھی کڑے احتساب کا وقت قریب ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1