تمام وائلڈ لائف واچرز میں یونیفارم تقسیم کریں گے،خالد عیاض
لاہور( لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد عیاض خان نے کہا ہے کہ محکمہ کی طرف سے صوبہ کے تمام اضلاع میں تعینات وائلڈ لائف واچرز میں یونیفارم تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔ پہلے مرحلے میں فیصل آباد ریجن کے 53 وائلڈ لائف واچرز میں یونیفارم تقسیم کئے جا رہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ ریجن کے 66 ملازمین میں یونیفارم تقسیم کئے جائیں گے۔ ریجن کی سطح پر وائلڈ لائف واچرز کے درمیان ایمپلائی آف دی ایئر کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ گٹ والا فیصل آباد میں وائلڈ لائف واچرز میں یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ہیڈ کوارٹر محمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف پبلسٹی عامر مسعود، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف فیصل آباد ریجن زاہد اقبال شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ مظہر امتیاز کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی جی جنگلی حیات نے فیصل آباد ریجن کے 53 وائلڈ لائف واچرز جن میں سے 15 کا ضلع جھنگ، 18 کا ٹوبہ ٹیک سنگھ، 18 کا فیصل آباد جبکہ 2 کا تعلق چنیوٹ سے تھا میں یونیفارم تقسیم کئے۔ یونیفارم میں ٹوپی، بیلٹ، پینٹ ، شرٹ اور جوتے شامل تھے۔ خالد عیاض خان نے تقرب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ با صلاحیت اور فرض شناس ملازمین محکمے کا اثاثہ ہیں اور انہیں فرائض منصبی کی انجام دہی میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں وائلڈ لائف واچرز پر زور دیا کہ وہ فیلڈ ڈیوٹی کے دوران وائلڈ لائف ایکٹ کی رہنمائی میں فرائض سر انجام دیں اور محکمے کے امیج کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ریجن کی سطح پر ایمپلائی آف دی ایئر کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت متعلقہ افسران وائلڈ لائف واچر کی کارکردگیے کی بنیاد پر سفارش کرینگے اور ہیڈ آفس اس کی مکمل تحقیق کے بعد اعلی کارکردگی کے حامل وائلڈ لائف واچر کو ایمپلائی آف دی ایئر قرار دے کر اسے تعریفی سند دی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد عیاض خان نے وائلڈ لائف واچرز یونین کے نو منتخب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ان کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے تاہم انہیں چاہیئے کہ وہ یونین کا منتخب نمائندہ ہونے کے ناطے ملازمین اور افسران کے درمیان باہمی تعاون اور ہمہ ہنگی کی فضا کو برقرار رکھیں اور ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لئے ہی رجوع کریں۔ بعد ازاں ڈی جی جنگلی حیات نے محمد عظیم باجو ہ ( صدر پنجاب )فیصل آباد اور صوبہ بھر کے اضلاع کے منتخب نمائندوں سیف اللہ لاہور، محمد سرور ننکانہ صاحب ، محمد مشتاق بھٹی سیالکوٹ ، امتیاز احمد چیمہ گجرات ، عبدالرشید نارووال ،شوکت ندیم منڈی بہاؤ الدین ، غلام عباس حافظ آباد ، محمد طفیل ڈیرہ غازی خان ،محمد اقبال لیہ، امین ٹارچی راجن پور ، محمد رمضان ہراج مظفر گڑھ ، تصدق حسین سرگودھا، رفیع اللہ بھکر ، نوازش علی خانیوال ، زوہیب ظفر وہاڑی ، محمد افضل جوئیہ ساہیوال ، ممتاز احمد کھرل پاکپتن، ریاض احمد اوکاڑہ ، ساجد محمود فیصل آباد ، رشید احمد ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ملک رب نواز بھکر ، رانامحمد جاوید قصور ، امجد عباسی راولپنڈی ، محمد ےٰسین اٹک ، راجا سکندر حیات جہلم ، زاہد اقبال چکوال ، طالب حسین گوجرانوالہ ، کلیم سرفراز بہاولپور ،میاں اختر رحیم یار خان اور ضلع بہاولنگر سے وائلڈلائف فیلڈ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر صفدر علی گورایہ سے حلف لیا