عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاداور اساس ہے،مولاناعزیز الرحمن

عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاداور اساس ہے،مولاناعزیز الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکور حقانی ، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،مولانا عبدالنعیم ،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا خالدمحمودنے خطبات جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاداور اساس ہے اگر عقیدہ ختم نبوت محفوظ ہے تو دین اسلام کے تمام فرائض اورارکان محفوظ ہیں۔مسلمان کہتے ہی اسکو ہیں جو حضرت محمدﷺکی نبوت و رسالت اور آپ ﷺ کی ختم نبوت کا عقیدہ رکھتا ہو۔فتنہ قادیانیت کی سرکوبی اور اسکے کفریہ عقائد سے عوام الناس کو آگاہ کرنا یہ علماء کی اہم ذمہ داری ہے،تمام مسلمان اپنے اپنے علاقوں میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا فریضہ سر انجام دیں،اور قادیانیوں کے دجل اور فریب سے مسلمانوں کو بچائیں،انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت قرآن وسنت اور اجماع امت سے ثابت ہے کسی جعلی اور انگریزی نبی کی نبوت کو نہیں چلنے دیں گے۔ہمارے اکابرین نے اس فتنہ کے خلاف جنگ لڑی ہے اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قادیانیوں کا ہر میدان میں مقابلہ کرتے رہیں گے۔دنیا کی کوئی طاقت قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں کر سکتی اور قادیانیوں کی پیشانی پرہمیشہ کفر و ارتداد کا داغ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے علماء آگے بڑھتے ہوئے اپنے مسلمان بھائیوں کے ایمان کی حفاظت کریں ۔