ایل ڈی اے کا یتیم خانہ چوک میں تجاوزات کے خلافکریک ڈاؤن

ایل ڈی اے کا یتیم خانہ چوک میں تجاوزات کے خلافکریک ڈاؤن

لاہور(نمائندہ پاکستان)یتیم خانہ چوک پرایل ڈی اے کاآپریشن، ٹریفک کی روانی میں خلل پیداکرنیوالی تجاوزات،دکانوں اورٹھیلوں کاسامان قبضے میں لے لیا۔ایل ڈی اے نے انفورسمنٹ عملے اورٹریفک پولیس کے ہمراہ یتیم خانہ چوک پرتجاوزات کیخلاف آپریشن کیا،سڑک پرٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی تمام تجاوزات کوہٹادیاگیا،دکانداروں اورریڑھی بانوں کاسامان قبضے میں لے لیا۔حکام کے مطابق آپریشن سے قبل نوٹس بھیجے گئے تاکہ لوگ غیرقانونی کام نہ کریں لیکن عمل نہیں کیاگیاجس پرآپریشن کرناپڑا، آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر باسط عزیز اورانفورسمنٹ انسپکٹر غلام عباس نے کی ، ٹریفک انسپکٹر طارق بھلی بھی ہمراہ تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1