وزیر اعظم مستعفی نہ ہوئے تو آئندہ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے،میاں ایوب

وزیر اعظم مستعفی نہ ہوئے تو آئندہ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے،میاں ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرکے ایک آخری موقع نواز شریف کو دیا ہے کہ وہ خود ہی مستعفی ہو جائیں وگرنہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں وہ نہ تو وزیراعظم رہیں گے اور نہ ہی آئندہ الیکشن لڑنے کے قابل رہیں گے کیونکہ نااہلی ان کا مقدر بن چکی ہے اور ان کی حکومت کے خاتمے کے دن بھی ا س فیصلے کے ساتھ ہی محفوظ ہو چکے ہیں یہ اب انہوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ مستعفی ہونا ہے یا پھر فیصلے کے بعد ہمیشہ کے لئے نا اہل ہونا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی تلاشی کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے نواز شریف نا اہل بھی ہونگے اور جیل بھی جائیں گے اقتدار پرست ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا

مزید : میٹروپولیٹن 1