سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر کے وزیر اعظم کو سرخ جھنڈی دکھا دی،زبیر کاردار
لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 120حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرکے ایک طرح سے وزیراعظم نواز شریف کو سرخ جھنڈی دیکھا دی ہے حکمرانوں گی کرپشن کا ٹائی ٹینک اب جلد ہی ڈوبنے والا ہے اورجلد ہی ان کی حکومت کو سپریم کورٹ سے نااہلی کا سرٹفیکیٹ ملنے والا ہے۔موہنی روڈ پر پارٹی کے زون کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کے حالات کو اتنا خراب کردیا ہے کہ اب سے آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے اب قوم نواز شریف کے نا اہل ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہی ہے ان کی کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام ہیں ان کا وجود جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکا ہے ان کے منہ سے جمہوریت کے بھاشن اچھے نہیں لگتے نوازشریف کے چہرے سے پردہ اٹھایا جائے تو آمرکا چہرہ نظرآئے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا پاکستان وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہا ہے ان کے مستعفی ہونے سے ہی مسائل حل ہوں گے ۔