منصوبہ بند ی کے بغیر سکیم بنانے والوں کے خلافکارروائی ہو گی،ڈپٹی میئر

منصوبہ بند ی کے بغیر سکیم بنانے والوں کے خلافکارروائی ہو گی،ڈپٹی میئر

لاہور(اپنے رپورٹر سے )عزیز بھٹی ٹاؤن کے ڈپٹی مئیر حاجی اللہ رکھا نے کہا ہے کہ عامر ٹاؤن کے مسائل کی بنیادی وجہ مالک کی طرف سے بغیر کسی منصوبہ بندی کے رہائشی سکیم بنانا ہے اب کارروائی کرینگے وہ گزشتہ روز پاکستان سے گفتگو کررہے تھے ڈپٹی مئیر نے کہا کہ جب سکیم فروخت کرنیوالے نے ترقیاتی چارجز وصول کئے تو ڈویلپمنٹ کیوں نہیں کرائی اس حوالے سے تحقیقات کروا کرمنظوری لئے بغیر سکیم بنا کر مناسب ترقیاتی نہ کروانے پر ذمہ داران کو قانون کی گرفت میں لائینگے

مزید : میٹروپولیٹن 1