دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم بند کرائے :پاکستان

دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم بند کرائے :پاکستان

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نیچ عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پرمظالم روکنے کیلئے بھارت پردبا ڈالے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے رو کنا مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔جمعہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی کشمیری مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔کشمیریوں کے مطابق قابض بھارتی افواج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کے جواب میں ان پر پتھرا ؤکیا گیا لیکن کوئی بھی پتھر فوجیوں کو نہیں لگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ، پرامن کشمیری مظاہرین پر بھارتی فورسز کے حالیہ وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتا ہے جس کی وجہ سے تنویر احمد نامی کشمیری شہری شہید اور دو زخمی ہوئے۔

مزید : علاقائی