ماتحت عدالتیں: ججوں کو مقدمات کی نوعیت کے لحاظ سے مخصوص کر دیا گیا

ماتحت عدالتیں: ججوں کو مقدمات کی نوعیت کے لحاظ سے مخصوص کر دیا گیا

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہورعابد حسین قریشی نے ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت لئے تمام ججز کو مقدمات کی نوعیت کے لحاظ سے مخصوص کردیا جبکہ اورسیز پاکستانیز کے لئے لاہور میں 3ججوں کوفوری طور پر مخصوص کردیا گیا ہے۔ سیشن کورٹ میں قتل کے کیسوں کی سماعت کے لئے12ایڈیشنل سیشن جج، اندراج مقدمہ کے لئے 7،منشیات، سوئی گیس اور فیملی اپیلوں کے لئے 5،5ججزمخصوص کئے گئے ہیں۔ سول کورٹ میں سول نوعیت کے کیسز کی سماعت کے لئے 40، ایل ڈی اے کے لئے 7،نادرا کے لئے 3،واپڈا کے لئے 4، ریلوے کے لئے 2 اور فیملی نوعیت کے کیسز کے لئے 18ججوں کومخصوص کیا گیا ہے جبکہ ضلع کچہری کے کیسز کے لئے 18سول جج، ماڈل ٹاؤن میں 15سول جج اور کینٹ کچہری میں 9 سول جج کام کریں گے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

مزید : علاقائی