ایل ڈی اے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے ملازمین کا جسمانی ریمانڈ

ایل ڈی اے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے ملازمین کا جسمانی ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)جعلی رسیدوں کے ذریعے ایل ڈی اے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے ملازمین محمود اور عثمان کا نیب کو 12روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا ہے۔احتساب عدالت میں ریمانڈ ختم ہونے پر نیب نے ایل ڈی اے کے دو ملزمان محمود اور عثمان کو مزید ریمانڈ کے لئے پیش کیا ،عدالت کوبتایا کہ دونوں ملزمان سے ابھی کروڑوں کی رقم برآمد کرنی ہے ان کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے اس پر عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد ملزمان کا 12روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیاہے۔

مزید : علاقائی