مختلف مقدمات میں ملوث 10ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

مختلف مقدمات میں ملوث 10ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمن نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مختلف مقدمات میں ملوث 10ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو27جولائی تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے،مسلم ٹاؤن اور اچھرہ پولیس نے ملزمان رمضان، تنویر، عرفان، حسین، محمد جاوید،اسامہ، رفیق، دانش عبدالعلیم اور جہانگیر کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا۔

مزید :

علاقائی -