امریکہ کا فیصل آباد کیساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ

امریکہ کا فیصل آباد کیساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کمرشل قونصلر سٹیو نوڈ اور امریکہ کے لاہور میں قائم سفارتخانے کے سیاسی اور اقتصاد امور کے چیف این میسن نے گزشتہ روز فیصل آباد کا دورہ کیا ،جہاں انہو ں نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈوپلمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے حکام سے ملاقات کی ۔مسٹر نوڈ نے پنجاب کے موجودہ تجارتی اور اقتصادی ماحول پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر انہو ں نے پاکستان میں امریکی کمپنیوں کیلئے مقامی شراکت دار ڈھونڈنے میں مدد کی پیشکش بھی کی ۔فیصل آباد چیمبر کے حکام کے ساتھ پنجاب میں کاروباری مواقعوں پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں کاروباری مواقعوں میں دلچسپی رکھتی ہیں اور یہ دورہ فیصل آباد کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔امریکی وفد نے میزبانوں سے وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے لاگو کی جانے والی تجارتی پالیسیز کے ساتھ ساتھ امریکی کمپنیوں کیلئے ممکنہ کاروباری مواقعوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پنجاب کے تین روزہ دورے کے دوران کمرشل قونصلر نوڈ نے لاہور اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی کئی کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں ،جس دوران خطے میں تجارت کو متاثر کرنے والے عوامل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

مزید :

علاقائی -