کرپشن کیس میں ملوث لیسکو رچناٹاؤن کے لائن سپرنٹنڈنٹ کا جوڈیشل ریمانڈ

کرپشن کیس میں ملوث لیسکو رچناٹاؤن کے لائن سپرنٹنڈنٹ کا جوڈیشل ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کرپشن کیس میں ملوث لیسکو رچناٹاؤن سب ڈویژن لائن سپرنٹنڈنٹ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم کی عدالت میں ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث ملزم لائن سپرنٹنڈنٹ رانا عبدالقیوم کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے رچنا ٹاؤن میں 50کے وی کا ٹرانسفارمر اور تھری فیز کنکشن لگانے کے لیے مدعی سے رشوت لی۔

مزید : علاقائی