ایس ایچ او ستو کتلہ اور انچارج انویسٹی گیشن کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

ایس ایچ او ستو کتلہ اور انچارج انویسٹی گیشن کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاون کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالمھیمن اعوان نے چالان اور گوا پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او ستو کتلہ اور انچارج انویسٹی گیشن کی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے ۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن عدالتی حکم کے باوجود مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کے چالان اور گواہ پیش نہیں کر رہے ہیں۔ایس ایچ او طلبی نوٹس کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔

مزید : علاقائی