موہنی روڈ پر دن دیہاڑے قتل،جیل سے باہر آتے ہی نوجوان کو چھریاں مار دیں،ملزم ٹونی فرار،نعش 3گھنٹے سڑک پر پڑی رہی

موہنی روڈ پر دن دیہاڑے قتل،جیل سے باہر آتے ہی نوجوان کو چھریاں مار دیں،ملزم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)دا تا در با ر کے علاقہ موہنی روڈ پر دن دہاڑے نوجوان کو دیرینہ رنجش پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلا ت کے مطا بق موہنی روڈ پر 25 سالہ شان نامی نوجوان کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شان کو ٹونی نام کے ملزم نے قتل کیا ہے ، ٹونی ایک روز قبل ہی جیل سے منشیات کے کیش میں رہا ہو کر آیاتھا۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ شان کو ذاتی رنجش پر قتل کیا گیا ہے۔شان کی نعش تین گھنٹے سڑک پر ہی پڑی رہی جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔تین گھنٹے بعد فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کے شواہد اکھٹے کئے اور نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ملزم ٹونی کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا پولیس کا کہنا ہے کہ وہ موقع کی تفتیش کر رہے ہیں ، جلد ملزم کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -