3 سالہ بچے کی نعش بڑی نہر سے برآمد

3 سالہ بچے کی نعش بڑی نہر سے برآمد
 3 سالہ بچے کی نعش بڑی نہر سے برآمد

  

لاہور (اپنے کرا ئم رپورٹر سے)شمالی چھاؤنی کے علاقے سے چند روز قبل اغوا ہونے والے تین سالہ بچے کی لاش تھانہ ہئر کے علاقے بی آر بی نہر سے بر آمد ہو گئی۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کے بعد نہر میں پھینکا گیا لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق شما لی چھا ؤ نی کے علاقہ چونگی دوگیج کا رہائشی علی کا تین سالہ بیٹا سبحان جو چندروز قبل گھر کے باہر سے لاپتہ ہوا۔پو لیس کے مطابق سبحا ن کے اغواء کا مقدمہ شما لی چھا ؤ نی میں درج کرکے تلاش کی لیکن کچھ پتہ نہ چلا۔گزشتہ روز بی آر بی نہر سے3سالہ بچے کی نعش مل گئی جس کی شنا خت سبحا ن کے نا م سے ہو ئی ہے۔پولیس نے بچے کی لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی