سعودی عرب سے جعلی دستاویزات پر لاہور پہنچنے والا مسافر گرفتار

سعودی عرب سے جعلی دستاویزات پر لاہور پہنچنے والا مسافر گرفتار

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )جعلی دستاویزات پر سعودی عرب سے لاہور پہنچنے والے مسافر کو ایف آئی اے حکام نے ایئرپورٹ پر گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی تیمور طارق عمان ایئر سے براستہ مسقط لاہور پہنچا ، دستاویزات کی چیکنگ کے دوران علم ہوا کہ وہ جعلی ویزے پر لاہور داخل ہوئے ہیں۔ فوری گرفتار کر کے ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی