ہربنس پورہ:اہلخانہ سے دور کوارٹر میں رہائش پذیر ڈانس ماسٹر کا پراسرار قتل
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)160ہربنس پورہ کے علاقہ میں 50 سالہ شخص پر اسرار طور پر قتل،مقتول میک اپ کر کے رقص کی تربیت دیتا تھا۔ پو لیس کے مطا بق دلشاد ہربنس پورہ میں اہل خانہ سے الگ کرائے کے کوارٹر میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے رہائش پذیر تھا۔تعفن پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے کوارٹرکا تالا توڑا تو لاش برآمد ہوئی۔ قاتل نے واردات کے بعد کوارٹر کو باہر سے تالا لگا دیا تھا۔مقتول دلشاد چار بچوں کا باپ تھا ۔