نواب ٹاؤن،ریٹائرڈ سیشن جج کے گھر سے 9لاکھ ،رنگ محل میں 3لاکھ نقدی و زیورات لو ٹ لئے گئے

نواب ٹاؤن،ریٹائرڈ سیشن جج کے گھر سے 9لاکھ ،رنگ محل میں 3لاکھ نقدی و زیورات لو ...

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو با ئی دا ر الحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلا ت کے مطا بق نواب ٹا ؤن کے علاقہ میں ر یٹا ئرڈ سیشن جج لطف ر حمن کے گھر سے 4ڈاکو 9لا کھ رو پے کی نقد ی ، طلا ئی زیوارات لو ٹ کر فرا ر ہو گئے ،رنگ محل کے علا قہ میں میں ریا ض کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ95ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ما ڈل ٹا ؤ ن کے ڈی بلا ک کے علا قہ میں سر مدکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ ریس کو رس کے علا قہ میں عثما ن کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ75ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ستو کتلہ کے علا قہ سے نسیم ملک کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،بر کی کے علا قہ میں سعید کی فیملی کو یر غما ل بنا کر78ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن چھین لئے گئے۔ علاوہ ازیں جو ہر ٹا ؤ ن میںیا سین،ہر بنس پو رہ میں طا ہر کی گاڑیاں اورمز نگ میں جو اد،اکبر ی گیٹ میں عمر،نو لکھامیںیو سف،مسلم ٹا ؤ ن میں فیصل ورشیر ا کو ٹ میں شہبا زکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی