نواں کوٹ،پوتے کے ہاتھوں قتل ہونیوالی خاتون سپرد خاک

نواں کوٹ،پوتے کے ہاتھوں قتل ہونیوالی خاتون سپرد خاک
 نواں کوٹ،پوتے کے ہاتھوں قتل ہونیوالی خاتون سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) نواں کوٹ کے علاقے سوڈیوال میں بد بخت پوتے کے ہاتھوں قتل ہونیوالی خاتون کی نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا جسے بعد ازاں سپرد خاک کر دیا گیا۔ طارق کالونی کی رہائشی فتح بی بی نے تقریباً ایک ماہ قبل کروڑ روپے کی جائیداد فروخت کی تھی ۔ملزم زاہد نے ایک روز قبل اپنی دادی سے کاروبار کے لیے رقم کا تقاضا کر رہا تھا مگر فتح بی بی نے رقم دینے سے انکار کر دیا جس کا زاہد کو رنج تھا وقوعہ کے روز زملزم زائد نے گھر میں داخل ہو کر اپنی دادی فتح بی بی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم زاہد کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔

مزید :

علاقائی -