کرپشن میں ملوث ڈی سی آفس کا جونیئر کلرک ریمانڈ پر جیل منتقل،پنجاب یونیورسٹی کا نائب قاصد اینٹی کرپشن کے حوالے

کرپشن میں ملوث ڈی سی آفس کا جونیئر کلرک ریمانڈ پر جیل منتقل،پنجاب یونیورسٹی ...

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کرپشن میں ملوث ڈی سی آفس کے جونیئر کلرک کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے اینٹی کرپشن کو ملزم کے خلاف درج مقدمہ کی تحقیقات مکمل کر کے 8اگست کو چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو اینٹی کرپشن نے ڈی سی آفس کے پریس کلرک ملزم قطب الدین کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔بتایا گیا کہ ملزم نے سرکاری کام کے لئے مدعی مقدمہ سے سات ہزار روپے رشوت وصول کی۔ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کرپشن کے مقدمہ میں ملوث پنجاب یونیورسٹی کے سابق نائب قاصد کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کی عدالت میں محکمہ اینٹی کرپشن نے بتایا کہ ملزم نے 3لاکھ 89ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کروائے ۔

مزید : علاقائی