طالبہ پر قاتلانہ حملے کیس میں تفتیشی افسر دوبارہ جرح کے لئے طلب
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری قاتلانہ حملے میں قانون کی طالبہ کیس کی سماعت آج 22جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو دوبارہ جرح کے لئے طلب کرلیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر اعوان نے کیس کی سماعت شروع کی توملزم شاہ حسین اور طالبہ دونوں اپنے اپنے وکلا کے ہمرا عدالت میں پیش ہوئے ،عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث سول لائنزتھانے کے تفتیشی افسر جاوید اقبال کی جرح مکمل نہ ہوسکی جن کو آج22جولائی کو دوبارہ جرح کے لئے طلب کیا گیا ۔