ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ:قومی کیمپ کیلئے 60کھلاڑیوں کا اعلان

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ:قومی کیمپ کیلئے 60کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ ہاکی ٹورنا منٹ کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیمپ کے لئے 60کھلاڑیوں کا اعلا ن کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیمپ میں 60کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ،کیمپ میں بلائے گئے کھلاڑیوں میں سے ٹریننگ کے بعد فائنل ٹیم منتخب کی جائے گی۔ٹریننگ کیمپ کا آغاز 24جولائی سے اسلام آبادمیں ہو گا جبکہ ایشیا کپ 12 سے 22 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا،ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارت،بنگلہ دیش،ملائیشیا ،جاپان،ساؤتھ کوریا ، چین اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی ، مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی تحلیل، پی ایچ ایف نے نئی کمیٹی تشکیل دے دیاس سے پہلے کھیلے گئے ٹورنا منٹس میں ساؤتھ کوریا 4،پاکستان 3جبکہ بھارت 2مرتبہ فاتح رہ چکا ہے۔ ساؤتھ کوریا اس ٹورنا منٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی