ہرمن پریت نے لڑکوں کیساتھ کرکٹ کھیلنی شروع کی:والد

ہرمن پریت نے لڑکوں کیساتھ کرکٹ کھیلنی شروع کی:والد

لندن(صباح نیوز)ویمن کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کی جانب سے سیمی فائنل میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرنے والی ہرمن پریت کور کے والد ہرمندر سنگھ بھلر نے کہا کہ ہرمن پریت کورنے لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنی شروع کی تھی۔وہ میرے ساتھ کھیلنے کے لیے گراؤنڈ جاتی تھی۔ہرمن کی سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، امید ہے مستقبل میں بھی ایسے نام روشن کریگی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہرمندر سنگھ بھلر نے کہا کہ ہرمن کی سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، امید ہے مستقبل میں بھی ایسے نام روشن کریگی۔انہوں نے کہا کہ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل مقابلے میں بھارتی ٹیم کی شاندار جیت کی بنیاد ہرمن پریت کور نے رکھی۔ہرمن پریت کے والد نے بتایا کہ ہرمن پریت کور کے بچپن میں کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے کہا کہ پریت نے لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنی شروع کی تھی۔پریت میرے ساتھ کھیلنے کے لیے گراؤنڈ جاتی تھی جہاں اور کوئی لڑکی نہیں ہوتی تھی ۔ہرمن پریت کور کے والد نے بیٹی کی اس کارکردگی پر اپنے رد عمل میں کہا کہ دیکھ کے بہت اچھا لگا۔ خدا سے دعا کروں گا کہ وہ آگے بھی اسی طرح نام روشن کرتی رہے۔ہرمنپریت کوربھارتی ریاست پنجاب کے شہر موگا میں پیدا ہوئیں۔بھارتی بیٹسمین نے جمعرات کو ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میںآسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے ہرمن پریت نے محض 115 گیندوں پر ناٹ آوٹ 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں ہرمن پریت نے پہلے 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 90 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی اور کرکٹ شائقینکا دل جیت لیا۔پر یت کور نے اپنی اننگز 20 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ یہ ون ڈے میچوں میں ان کی تیسری سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ون ڈے ویمن کرکٹ میں یہ پانچواں سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔خیال رہے کہ ہرمن پریت کور نے اپنا پہلا ون ڈے میچ 2009 میں کھیلا تھا۔ انھوں نے 2013 میں انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے ایک میچ میں سنچری بنا کر اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے تھے۔اس سے پہلے اس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بھارت کی ٹیم کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے تھا اور اس میچ میں بھی ہرمن پریت نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارت کا آغازاچھانہیں تھا اور ابتدا میں ہی اس کی وکٹیں گر گئی تھیں اس لیے سیمی فائنل مقابلے میں سب کی نظریں ہرمن پریت کی بلے بازی پر ٹکی تھیں۔ سبھی کو ان سے بہتر کارکردگی کی امید تھی۔ورلڈکپ فائنل میں اب بھارت کا مقابلہ کل(اتوار کو) لارڈز میں انگلینڈ سے ہوگا۔ ویمن کرکٹ کے عالمی کپ کے فائنل میں بھارت کی ٹیم دوسری بار رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی