چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا خوشی کاموقع جو روٹ کی وکٹ لینا تھا:شاداب خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ان کے لیے سب سے بڑا خوشی کاموقع جو روٹ کی وکٹ لینا تھا۔اپنے ایک انٹر ویو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ویسے تو چیمپئنز ٹرافی میں خوشی کے کئی مواقع آئے تھے تاہم ان کے لیے سب سے بہترین خوشی کا موقع وہ تھا جب انہوں نے سیمی فائنل میں برطانوی کپتان جو روٹ کی وکٹ حاصل کی کیوں کہ وہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ایک ہیں اور اس وقت قومی ٹیم کو ان کی وکٹ کی سب سے زیاد ہ ضروت بھی تھی ۔