ویمن ورلڈ کپ کا فائنل ،بھارت ٹرافی گھر لانے کیلئے کل میدان میں اترے گا

ویمن ورلڈ کپ کا فائنل ،بھارت ٹرافی گھر لانے کیلئے کل میدان میں اترے گا

لندن(آئی این پی)ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی مہیلائیں انگلش ویمن ٹیم کا سامنا کریں گی ، انڈین ویمن ٹیم نے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کو واپسی کا ٹکٹ تھما دیا۔لارڈز کے تاریخی میدان پر بھارتی مہیلائیں ورلڈ کپ فائنل میں اتوار کے روز گوری کڑیوں کے مدمقابل آئیں گی ، میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی مہییلاوں نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر گھر واپس بھجوا دیا۔ڈربی گراونڈ میں پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے، ہرمن پریت کور نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 171 رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلین ٹیم 245 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ، بلیک ویل 90 اور ایلیس ویلانی 75 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ورلڈ کپ فائنل کے حوالے سے بھارتی کپتان میتھالی راج کا کہنا تھا کہ بھارتی خواتین کرکٹ کے لئے یہ ایک بہت اہم موقع ہے۔بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انگلش ٹیم کو شکست دے چکے ہیں اس لئے فائنل میں دباؤ انگلش ٹیم پر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی