پاکستان کو مضبوط بنانے والوں کو سیاست سے آوٹ کرنے کی سازش کیجارہی ہے، رانا وارث

پاکستان کو مضبوط بنانے والوں کو سیاست سے آوٹ کرنے کی سازش کیجارہی ہے، رانا ...

لاہور( پ ر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا وارث علی نارو نے کہاہے کہ لگ رہاہے پاکستان کو مضبوط بنانے والوں کو سازش کے ذریعے سے سیاست سے آوٹ کردیاجائے گااور ان لوگوں کو اقتدار میں لایاجائے گاجوا س ملک کوکمزورکرکے غیرملکی آقاوں کوخوش رکھیں گے جب 20 کروڑ عوام کو شریف خاندان کی لوٹ مارنظرنہیں آتی توجھوٹ خان وغیرہ کیوں فرشتے بن رہے ہیں سپریم کورٹ ان لوگوں پربھی جے آئی ٹی قائم کرے ،عمران خان امریکہ کا لے پالک بچہ ہے وہ اس مضبوط پاکستان کو کمزور کرکے خوش ہوجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4