انٹر نیشنل سکائی فیڈریشن کے ڈائریکٹروں کا دورہ چین

Jul 22, 2017

بیجنگ (آئی این پی )انٹرنیشنل سکائی فیڈریشن ( ایف آئی ایس )فری سٹائل و سنو بورڈ ریس ڈائریکٹروں نے بیجنگ 2022ء سرمائی اولمپک کھیلوں کیلئے مقامات کے معائنے کیلئے رواں ہفتے چین کا دورہ کیا ، گورننگ باڈی کے وفد نے جوزف فٹز جرالڈ، یووی بیائر ، روبرٹو موریسی ، مارٹن فیالا اور مارکیٹنگ ماہر اینڈرویو ہور ماؤنٹ انہوں نے 2022ء کی منتظمہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کے علاوہ جانگ جیا فو ، جینٹنگ سیکرٹ گارڈن ، تھائی وو ریزاٹ اور بیجنگ کے شون گانگ انڈسٹریل پار ک کا معائنہ کیا، منصوبہ بندی کے اہم شعبوں پر غور و خوض کے دوران جانگ جیاکو میں 2021ء ایف آئی ایس فری سٹائل سکائی و سنوبورڈ ورلڈ چیمپئن شپ کے منتظمین بھی اجلاس میں موجود تھے ، ایف آئی ایس کے سٹاف نے ایکو سائن ماؤنٹین ریزاٹ پلانرز کی مدد سے اولمپک کورسز کے حتمی ڈیزائن کے تعین کیلئے کام کیا ، شوگانگ پار ک وہ مقام ہے جہاں چینی دارالخلافہ کے جنوب مغربی حصے میں 2022ء میں بڑا فضائی مقابلہ منعقد ہو گا ، منتظمہ کمیٹی اب علاقے میں واپس آ گئی ہے اور اولمپک مقابلے کیلئے ریمپ کی لوکیشن کے بارے میں اجلاس منعقد کئے گئے، مجوزہ تعمیراتی ڈھانچہ سرمائی کھیلوں میں اپنی نوعیت کا پہلا ہو گا جن دوسرے موضوعات پر غور و خوض کیا گیا ان میں بیجنگ 2022ء کے رن اپ میں آزمائشی ایونٹس کیلئے منصوبے شامل ہیں ۔
، بیجنگ نے 2015ء میں کوالالمپور میں 128ویں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اجلاس میں اپنے واحد مدمقابل امیدوار الماتے کو 40کے مقابلے میں 44ووٹوں سے شکست دے کر کھیلوں کی میزبانی کا حق حاصل کیا۔

مزیدخبریں