جمعیت علماء پاکستان ضلع لاہور کا اجلاس آج ہو گا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان ضلع لاہور کا اجلاس ملک بشیر احمد نظامی صدر جے یو پی لاہورکی صدارت میں آج(22جولائی ) بروز ہفتہ جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں منعقد ہو گا ۔ اجلاس میں مولانا حافظ نصیر احمد نورانی ،مفتی تصدق حسین ،مولانا حاجی شوکت علی ،پروفیسر عابد حسین،مفتی جمیل احمد رضوی،قاری لیاقت علی رضوی،پیرغلام رسول نقشنبدی،قاری خلیل مہروی،مولانا سرفراز احمد قادری کے علاوہ دیگر ارکان شرکت کریں گے ۔اجلاس میں جمعیت علماء پاکستان کی تنظیمی صورت حال اور سیاسی صورت حال پر زیر بحث آئے گی ۔