وزیر اعظم عدلیہ سے سرخرو ہو ں گے،رضوان بٹ،کامرا ن پوما

وزیر اعظم عدلیہ سے سرخرو ہو ں گے،رضوان بٹ،کامرا ن پوما

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر اعظم عدلیہ سے سرخرو ہو کر نکلیں گے،نااہلی اور استعفے کی خواہش مند قوتیں ملک کو ترقی کی شاہراہ سے اتار کر اندھیروں میں دھکیلنا چاہتی ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) یوسی12کے صدر رضوان بٹ اور جنرل کونسلر کامران مشتاق پوما ،وائس چیئرمین احسان خان نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ سارا ڈرامہ سی پیک کو روکنے کے لئے ہورہا ہے اور پوری قوم شریف خاندان کے شانہ بشانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بار بار ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو عوام بھی پہچان چکے ہیں اس لئے اب تحریک انصاف کا خاتمہ بہت قریب ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4