جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے زیر انتظام دوسرا حج تربیتی کورس آج ہوگا

جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے زیر انتظام دوسرا حج تربیتی کورس آج ہوگا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے زیر انتظام دوسرا حج تربیتی کورس آج 22جولائی ہفتہ سے جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں شروع ہو گاجواتوار 23جولائی تک جاری رہے گا۔ بعد نما ز مغرب شروع ہونے والا تربیتی کورس جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنماحافظ عبد الغفار المدنی کروائیں گے۔ حج تربیتی کورس میں خواتین کے لئے پردہ کے الگ انتظامات ہوں گے۔ حافظ عبد الغفار المدنی دوران کورس حج کے ارکان، مناسک اور ایام حج کے احکام و مسائل پر سیر حاصل گفتگو اور بعد ازاں شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیں گے۔ اس سلسلے کا تیسرا اور آخری تربیتی کورس 29سے 30 جولائی تک جاری رہے گا ۔

جو الشیخ محمد یوسف طیبی کروائیں گے۔ حج تربیتی کورسز کے دوران ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے ارض مقدس کے نقشے، تصاویر اور ویڈیو کی مدد سے شرکاء کو مناسک حج کے بارے میں رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4