ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا اٹھارواں مرحلہ وارن برگوئل نے جیت لیا

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا اٹھارواں مرحلہ وارن برگوئل نے جیت لیا

پیرس(صباح نیوز)ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے اٹھارویں مرحلے میں فرانسیسی سائیکلسٹ وارن برگوئل نے جیت اپنے نام کر لی۔ مجموعی برتری کے ساتھ پیلی جرسی پر کرس فروم کا قبضہ برقرار ہے۔ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے اٹھارویں مرحلے میں جیت کے لئے سائیکلسٹ نے خوب جان لڑائی۔ ریس کا یہ مرحلہ چودہ کلومیٹر دشوار گزار پہاڑی راستوں پر مشتمل تھا۔ فرانس کے وارن برگوئل نے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے چالیس منٹ اور تینتیس سکینڈ میں طے کیا۔ ریس میں مجموعی برتری کے ساتھ پیلی جرسی پر کرس فروم کا قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے اب صرف تین مرحلے باقی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی