جرمنی اور امریکا کے درمیان ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کا فائنل کل کھیلا جائیگا

جرمنی اور امریکا کے درمیان ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کا فائنل کل کھیلا جائیگا

جوہانسبرگ(اے پی پی) جرمنی اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کا فائنل (کل) اتوار کو کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے ارجنٹائن کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں امریکا کی ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی کپتانوں نے کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ شائقین کو فائنل میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے گا ۔ واضح رہے کہ ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ میں تیسری پوزیشن کیلئے میچ اور فائنل میچ (کل) اتوار کو کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی