سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرکے حکومت کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ،ولید اقبال

سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرکے حکومت کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ،ولید اقبال

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے مرکزی راہنماؤں ولید اقبال اور میاں حماد اظہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرکے شریف برادران کی حکومت کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے اب شریف خاندان کا اقتدار وینٹی لیٹر پر چلا گیا ہے بہت جلد ان کے اقتدار کی آخری سانسیں بھی چھن جائیں گی اور ان کے اقتدار کی کہانی ماضی کا حصہ بن جائے گی شریف خاندان کو تاریخی کرپشن کرنے اور ملک کی اعلی ترین عدلیہ سے جھوٹ بولنے پر جھوٹوں کے اعلی ایوارڈ سے نواز ا جانا چاہئے شریف خاندان نے اپنے عمل سے لفظ شریف کو بھی شرمندہ کردیا ہے ان کے کردار کی وجہ سے اب لوگوں نے اپنے بچوں کے نام شریف اور نواز سے رکھنا ہی چھوڑ دئیے ہیں ۔

پی ٹی آئی لاہور آفس میں پی ٹی آئی لاہور کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی کرپشن کی کہانیوں نے پوری دنیا میں پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں اور ان کیو جہ سے دنیا بھر کے عوام پاکستانیوں کو مشکوک نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں جس ملک کے حاکم ہی جھوٹے ہوں وہا کے عام عوام پر لوگ کس طرح سے اعتبار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر شریف خاندان نے اپنے خلاف فیصلہ آنے کے بعد کسی ایڈوانچر کے بارے میں سوچا تو پی ٹی آئی کے کارکنان عدلیہ کا بھرپور تحفظ کریں گے اور ان کے گلو بٹوں کو کوئی ایڈوانچر نہیں کرنے دیں گے ہم جے آئی ٹی اور عدلیہ کے معزز ججز کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے پاکستان کو کرپشن فری کرنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4